اشتہار

غزہ میں قتل عام: گھناؤنا جرم، وحشیانہ حملہ سمجھتے ہیں، سعودی ولی عہد

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی وزیراعظم رشی سونک سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے، جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ریاض میں ملاقات کی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کے درمیان غزہ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد نے غزہ میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، سعودی ولی عہد نے برطانوی وزیر اعظم سے کہا کہ غزہ میں شہریوں کونشانہ بنانے کوگھناؤنا جرم، وحشیانہ حملہ سمجھتے ہیں۔

- Advertisement -

محمد بن سلمان نے اپنے واضح پیغام میں کہا کہ تشدد کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں، جبکہ فلسطینی عوام کو ان کے جائزحقوق کا حصول یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب غزہ میں سسکتی انسانیت کے دوران فلسطین کے اسپتال مردہ خانوں میں تبدیل ہونے لگے۔

اسرائیلی جارحیت اور تیل کی کمی کے باعث غزہ کے 14 اسپتال بند ہو گئے ہیں۔ جو اسپتال زخمیوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

غزہ میں ایک بڑے اسپتال کو ایک گھنٹہ جنریٹر چلا کر اور پھر ایک گھنٹہ بند کر کے چلایا جا رہا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسپتالوں کو خالی کرنے کی دھمکی دی ہے اسرائیلی فوج نے الشفاء سمیت 24 اسپتالوں کو خالی کرنے کا کہا ہے۔

اقوام متحدہ نے غزہ کے لوگوں کیلیے پانی کی کمی سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی محاصرے کے بعد غزہ کیلئے پانی زندگی اور موت کا معاملہ بن گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں