پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

سعودی شہری سیاحت کے لیے زیادہ کہاں جا رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں لوگ گھومنے پھرنے کے لیے مختلف شہروں اور ملکوں کا رخ کرتے ہیں کیا آپ جانتے ہیں کہ سعودی شہری کے پسندیدہ سیاحتی مقامات کون سے ہیں۔

امارات کی سرکاری ایجنسی وام نے سعودی ٹریول کمپنی المسافر کے ڈیٹا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ دبئی، دوحہ، منامہ، قاہرہ اور استنبول سعودی شہریوں کے لیے پرکشش شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

اس حوالے سے سال رواں کے ابتدائی چار ماہ کے دوران سعودی مسافروں کے ٹریول ریکارڈ اور بکنگ ڈیٹا کے حوالے ایک رپورٹ شیئرکی ہے جس کے مطابق مذکورہ شہر سعودی مسافروں کے لیے پرکشش رہے اور سب سے زیادہ انہوں نے ان ہی شہروں کا رخ کیا۔

- Advertisement -

تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ہے ٹوکیو، سنگاپور اور بینکاک جانے والے سعودی مسافروں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ میڈرڈ  اور ایمسٹرڈیم دیگر یورپی دارالحکومت بھی اس سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران سعودی شہریوں میں بکنگ کے حوالے سے مقبول ترین رہے۔

علاوہ ازیں اس سال مملکت کے کئی شہر بھی سعودیوں کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب رہے ان میں مکہ مکرمہ، ریاض، جدہ، الخبر اور ابہا ہیں جبکہ العلا، تبوک اور حائل شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں