ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

سعودی ولی عہد جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے ارجنٹائن پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ارجنٹائن پہنچ گئے جہاں وہ جی 20 کے رکن ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تیونس کا مختصر دورہ مکمل کرنے کے بعد جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے ارجنٹائن پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوگی۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ماسکو میں منعقدہ مالیاتی فورم میں تیل پیدا کرنے والے ممالک اور ان کے اتحادیوں کے درمیان تیل کی پیداوار سے متعلق سمجھوتے پر سعودی ولی عہد کے کردار کو سراہا، روسی صدر نے کہا کہ روس اوپیک ممالک کے رکن ممالک سے رابطے میں ہے اور وہ اس تنظیم کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سعودی عرب اور مصر کا قطر کو کسی قسم کی رعایتیں نہ دینے پر اتفاق

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سربراہ اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے، ٹرمپ کی روسی صدر پیوٹن سے بھی ملاقات متوقع تھی تاہم یوکرائن کے تین بحری جہازوں پر قبضے کے بعد ٹرمپ نے روسی صدر سے ہونے والی ملاقات کو منسوخ کردیا۔

ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں گروپ 20 کے سربراہ اجلاس کے ایجنڈے میں موسمیاتی تبدیلی، اسٹیل اور تارکین وطن کے مسائل کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد گزشتہ شب خطے کے ملکوں کے دورے کے تیسرے مرحلے میں قاہرہ پہنچے تھے، صدر الیسی نے ان کا استقبال کیا تھا، اس سے قبل سعودی ولی عہد نے بحرین اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں