اشتہار

سعودی ولی عہد کا سخت رویہ، امریکی وزیرخارجہ کو شرمندگی کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو ملاقات کے لیے گھنٹوں انتظار کرایا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کے سخت رویے سے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن  کو ریاض کے دورے میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پہلے تو ہفتے کو انٹونی بلنکن کو ملاقات کے لیے گھنٹوں انتظار کرایا اور پھر اگلی صبح ملاقات کی تو غزہ کے معصوم فلسطینیوں کا قتل رکوانے پر زور دیا۔

- Advertisement -

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں معصوم فلسطینی قتل ہو رہے ہیں، اسرائیل کو چاہیے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرے، غزہ کو پانی، بجلی اور ایندھن کی فراہمی بحال کرے۔

گزشتہ روز سعودی عرب کے وزیراعظم و ولی عہد محمد بن سلمان سےامریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ریاض میں ملاقات کی تھی۔

خیال رہے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب، مصر اور اردون سے حماس کی مذمت کروانے میں ناکام رہے اور واپس یروشلم پہنچ گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں