پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جبل اللوز آمد، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کابینہ کے ارکان کے ہمراہ بلند و بالا پہاڑ جبل اللوز پہنچے جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شاہی فرمان کے تحت کابینہ کی تشکیل نو کے بعد کابینہ کے بعض ارکان تبوک کے بلند و بالا پہاڑ جبل اللوز پہنچے، تصاویر میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود ہیں اور سب نے اسپورٹس کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

تصاویر میں وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان، وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد فہد، نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ اور جنرل انویسٹمنٹ فنڈ کے چیئرمین یاسر الرمیان بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، وزارتی کونسل میں ردوبدل، وزیر خارجہ تبدیل

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کابینہ کے ارکان نیوم شہر کے مطالعتی دورے کے سلسلے میں جبل اللوز پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے بلند و بالا پہاڑوں میں جبل اللوز سب سے اونچا پہاڑ سمجھا جاتا ہے جس کی سطح سمندر سے بلندی 2600 میٹر ہے۔

جبل اللوز کو اطراف میں وسیع پیمانے پر پھیلے بادام کے درختوں کی وجہ سے جبل اللوز کا نام دیا گیا ہے، سردیوں کے موسم میں اس پہاڑ کی بلند چوٹیاں برف باری سے سفید چادر اوڑھ لیتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں