ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

آرمی چیف سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے یوم پاکستان تقریب میں شرکت کی، نور خان ایئربیس پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تقریب میں آمد پر آرمی چیف اور وزیر دفاع نے شہزادہ خالد بن سلمان کا استقبال کیا، انہوں نے شاندار جوائنٹ سروسز پریڈ کا مشاہدہ بھی کیا۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ تقریب کے بعد شہزادہ خالد بن سلمان نے آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مختلف شعبوں بالخصوص دفاع میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی اور مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے خیرخواہ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان کا دورہ کرنے پر آرمی چیف نے ان کا شکریہ ادا کیا، معزز مہمان نے بھی یوم پاکستان پریڈ میں بطور مہمان مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ پاکستان کے ایک روزہ دورے کے بعد سعودی وزیر دفاع وطن واپس روانہ ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں