اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

سعودی ڈاکٹروں کا کارنامہ، بچے کے حلق میں پھنسا سکہ نکال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : شاہ فیصل اسپتال کے ڈاکٹروں نے انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال لائے گئے بچے کے حلق میں پھنسا سکہ نکال لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے طائف ریجن میں بچے کے حلق میں سکہ پھنسے کا دردناک واقعہ پیش آیا جسے فوری طور پر شاہ فیصل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 4 سالہ بچے کو جب اسپتال منتقل کیا گیا تو اس کی حالت انتہائی تشویشناک تھی کیونکہ بچے کو سانس لینے میں شدید دشواری ہورہی تھی۔

- Advertisement -

والدین کو اس کا بات کا علم نہیں تھا کہ بچے نے حلق میں سکہ پھنسا ہوا ہے، لیکن یہ جانتے تھے کہ حلق میں کوئی چیز پھنس گئی ہے۔

ڈاکٹروں نے بچے کا فوری طور پر ایکسرے کیا تو معلوم ہوا کہ حلق میں سکہ پھنسا ہوا ہے جسے بعدازاں آپریشن کرکے نکالا گیا۔

اس حوالے سے ماہر امراض اطفال کا کہنا تھا کہ والدین کو چاہئے کہ کم عمر بچوں کی خاص طورپر نگرانی کریں اور گھر میں ایسی اشیا زمین پر نہ رہنےدیں جو آسانی سے بچوں کی دسترس میں ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ بچہ فطری طور پر ہر چیز کو اٹھا کرمنہ میں ڈالتا ہے اس لیے کم سن بچوں کے والدین خصوصی احتیاط برتیں تاکہ کسی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں