پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

سعودی عرب نے غیر ملکی عازمین حج کو خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے غیر ملکی عازمین حج کو خوشخبری سناتے ہوئے آئندہ سال کے حج سیزن کے دوران بیرون ملک مقیم مسلمان عازمین کی خدمت کے لیے لائسنس حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے ان کمپنیوں کو لائسنس کی ضروریات پوری کرنے اور متعلقہ درخواستیں اپنے پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کے لیے مزید وقت دینے کے لیے آخری تاریخ میں 12 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔

گزشتہ جون میں دنیا بھر سے تقریباً 20 لاکھ عازمین نے سعودی مقدس شہر مکہ میں اور اس کے ارد گرد حج ادا کیا، جس سے ان کی تعداد وبائی امراض سے پہلے کی سطح پر واپس آ گئی ہے۔

- Advertisement -

آئندہ سالانہ حج سیزن کے دوران لائسنس یافتہ فرموں کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات میں رہائش اور نقل و حمل شامل ہیں۔

مملکت کے وزیر حج توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ ان قوانین کے مطابق حج کے نئے موسم میں مقدس مقامات پر ممالک کے لیے کوئی مخصوص جگہ مختص نہیں کی جائے گی۔

توفیق الربیعہ نے کہا کہ حج ویزوں کا اجراء یکم مارچ سے شروع ہوجائیگا اور 29 اپریل کواسلامی کیلنڈرکے10ویں مہینے شوال کی 20 تاریخ کوختم ہوگا۔

سرکاری حج اسکیم سے متعلق اہم خبر آ گئی

سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد 9 مئی کی مناسبت سے 11ویں اسلامی مہینے ذی القعدہ کی پہلی تاریخ سے شروع ہوگی۔ نیا طریقہ کار حج کی تیاریوں کو آسان بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو ایک واجب اسلامی فریضہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں