پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

خادم الحرمین یا ولی عہد کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی‘ سعودی وزیرخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کو منصب سے ہٹانے کا مطالبہ ایک سرخ لکیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرنے کہا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان ہرسعودی شہری کی نمائندگی کرتے ہیں اور ہرسعودی شہری ان کی نمائندگی کرتا ہے اور ایسی کوئی بات برداشت نہیں کریں گے جو ہماری بادشاہت کی توہین کرے۔

انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ولی عہد جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث نہیں ہیں، ہماری تحقیقات جاری ہے اور ہم ان افراد کو سزا دیں گے جو اس کے ذمہ دار ہیں۔

سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کو منصب سے ہٹانے کا مطالبہ ایک سرخ لکیر ہے۔

جمال خاشقجی قتل کی تفتیش عالمی برادری سے زیادہ ہمارے لیے اہم ہے، سعودی وزیر خارجہ


خیال رہے کہ دو روز قبل سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کے معاملے میں منصفانہ تفتیش بین الاقوامی برادری سے زیادہ سعودی عرب کے لیے اہم ہے۔

سعودی ولی عہد نے جمال خاشقجی کے قتل کاحکم دیا، امریکی میڈیا کا دعوی


یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دیا تھا، سی آئی اے نے فون کالز ریکارڈ سے اندازہ لگایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں