تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔

سعودی وزیر خارجہ وفد کی قیادت کررہے ہیں، وفد میں سرمایہ کاری کے نائب وزیر بھی شامل ہیں جبکہ سعودی فنڈ برائے عمومی سرمایہ کاری کے حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کے دورے پاکستان کے موقع پر سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلنے کے امکانات ہیں۔

شہزادہ فیصل بن فرحان، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستانی عوام حرمین شریفین کے متولی اور سعودی ولی عہد کو بہت عزت دیتے ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ تعاون کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے مثبت تحریک دے گا۔

Comments

- Advertisement -