21.7 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سعودی عرب اور ایران کے تعلقات تاریخ کے نئے موڑ پر

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب اور ایران کے باہمی تعلقات تاریخ کے نئے موڑ پر آگئے ہیں اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کل تہران جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور ایران جن میں کئی سالوں بعد حال ہی میں سفارتی تعلقات بحال ہوئے ہیں اب یہ باہمی تعلقات مزید مستحکم ہونے جا رہے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کل تہران جا رہے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت سفارتی تنازع ختم کرنے اور تعلقات کی بحالی پر اتفاق ہوا تھا۔

سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت اقدامات جاری ہیں۔ 6 جون کو ایران نے سعودی عرب میں سات سال کے بعد اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا تھا تو دوسری جانب سعودی عرب کی طرف سے بھی خیر سگالی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں