اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی میعاد ایک سال بڑھا دی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی میعاد 5 دسمبر 2022 کو پوری ہو رہی ہے، سعودی ڈپازٹس ملکی ذخائر کا حصہ ہیں۔
مرکزی بین کا کہنا یہ اقدام سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مسلسل مضبوط اور خصوصی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
Saudi Fund for Development (SFD) has confirmed rollover of $3bn deposit maturing on 5Dec22 for one year. Deposit is placed with SBP and is part of its forex reserves. This reflects continuing strong and special relationship between KSA and Pakistan. Old PR https://t.co/YvQ9VXPq0x
— SBP (@StateBank_Pak) September 18, 2022
رواں سال مارچ میں پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان قرضےمؤخر کیلئے معاہدے طے پائے تھے۔
معاہدے جی20 سروس سسپنش اقدام کے تحت کیےگئے۔ فریم ورک کے تحت846 ملین ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخط ہوئے
معاہدے کے تحت مئی 2020 تا دسمبر 2021 تک کا قرضہ 6 سال میں ادا ہو گا۔ رقم 2022 سے آئندہ 6سال میں سالانہ 2اقساط میں اداکی جائےگی۔ پاکستان مجموعی طور پر 3ارب 68 کروڑ ڈالر کی رقم قسطوں میں ادا کرے گا۔
علاوہ ازیں پاکستان کو آئی ایم ایف کی قسط سعودی عرب کی فنڈنگ سےمشروط کی گئی تھی۔ ایم ایف سے قسط کیلئے پاکستان کو سعودیہ سے 4 ارب ڈالر فنڈنگ یقینی بنانا تھی۔