بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

سعودی حکومت شہریوں کو گھر فراہم کرنے کے لیے پرعزم، بڑا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی وزارت ہاؤسنگ اور ریئل سٹیٹ ڈویلمپنٹ فنڈ نے سعودی خاندانوں کو گھر کی ملکیت کے حصول میں مدد فراہم کرنے کے لیے اگست کے دوران سکنی اکاؤنٹس میں 9 کروڑ 41 لاکھ ریال ریال جمع کرادیئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام سعودی وزارت ہاؤسنگ اور ریئل سٹیٹ ڈویلمپنٹ فنڈ کے تعاون سے سکنی بینیفشریز کی مدد کے لیے فنڈ کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

پروگرام کے بینیفشریز کے اکاؤنٹ جون 2017 میں اس کے آغاز کے بعد سے مجموعی طور پر 51.2 بلین ریال سے تجاوز کر چکے ہیں۔

- Advertisement -

یہ فنانشل انجیکشن فنڈ کی فیملیز کے لیے رہائش کی استطاعت کو بڑھانے اور ہاؤسنگ پروگرام کے مقاصد کے حصول کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا ایک حصہ ہے جو سعودی ویژن 2030 کے فریم ورک کے لیے لازمی ہیں۔

اس عمل کو ہموار کرنے کے لیے سعودی وزارت ہاؤسنگ اور ریئل سٹیٹ ڈویلمپنٹ فنڈ نے الیکٹرانک چینلز قائم کردیئے ہیں تاکہ لوگ اپنے گھروں کی تعمیر کے مراحل کو اپ ڈیٹ کر سکیں۔

سعودی وزارت ہاؤسنگ اور ریئل اسٹیٹ ڈویلمپنٹ فنڈ کی جانب سے چند روز قبل یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ انہوں نے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں 13.7 بلین ریال مالیت کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

سعودیہ کے نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ کی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مارچ کے آخر تک21 ہزار شہریوں کو مکانات کے فوائد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ مکانات کی تعمیر، پلاٹ مختص کرنے اور مالی اعانت کے لیے سعودی وزارت ہاؤسنگ اور ریئل سٹیٹ ڈویلمپنٹ فنڈ نے 2017 میں سکنی پروگرام شروع کیا تھا۔

سعودی وزارت ہاؤسنگ کے سکنی پروگرام سے اب تک 1.1 ملین خاندان مستفید ہوچکے ہیں، ان معاہدوں کا مقصد بے گھر خاندانوں کو اپنے گھر مہیا کرنا ہے اور سعودی خاندانوں کو اپنے مکان کا مالک بنانے کے لیے آسانی فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کا 2030 تک گھروں کی ملکیت کو 70 فیصد بڑھانے کا ہدف ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں