تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

حج 2021:‌ غیرملکیوں‌ سمیت 60 ہزار عازمین کو فریضہ مقدسہ ادا کرنے کی اجازت

اسلام آباد: سعودی عرب نے حج سیزن 2021 کی منظوری دے دی، جس کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے 60 ہزار عازمینِ حج کو فریضہ مقدسہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خادم الحرمین شریفین نے عازمین حج  کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی وزارت صحت کو ہدایت کی گئی ہےکہ رواں سال 60 ہزار عازمین حج ادا کریں گے، 18سال سےکم اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد فریضہ ادا نہیں کرسکیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سےصورت حال دیکھ کر مزید فیصلے کیے جانے کا بھی امکان ہے، امیدہے رواں سال عمرہ کرنے کی اجازت بھی دے دی جائے گی۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کی وجہ سے احتیاط برتی جارہی ہے،  پاکستان نے سعودی حکومت کے ساتھ چینی ویکسین لگوانے والوں کو اجازت دینے کا معاملہ اٹھایا، امید ہے اس کا مثبت جواب آئے گا۔

مزید پڑھیں: حج کے لیے ویکسینیشن، پاکستان کی سعودی حکومت سے اہم درخواست

یہ بھی پڑھیں: حج ادائیگی کی اجازت، پاکستانی عازمین کے لیے اچھی خبر

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی حکومت کے چینی ویکسین پر تحفظات ہیں، اس ضمن میں بات چیت جاری ہے، ہم چاہتےہیں سعودی حکومت چینی ویکسین لگانےوالوں کی اجازت دے، امید ہے کہ جلد کوئی خوش خبری ملے گی۔

واضح رہے کہ کرونا کی وبا کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ غیرملکی عازمین فریضہ مقدسہ ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے عازمین کے لیے کرونا ویکسی نیشن کی شرط عائد کی اور منظور شدہ کمپنیوں کے ناموں کا اعلان بھی کیا ہے، اعلان اور شرط کے بعد پاکستانی وزارتِ خارجہ نے سعودی حکومت سے رابطہ کیا اور چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔

Comments

- Advertisement -