تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب کا خون عطیہ کرنے والوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے دس سے زائد بار خون عطیہ کرنے والے 86 شہریوں کو سول ایوارڈ دینےکی منظوری دے دی۔

سعودی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے محکمہ صحت کی سفارش پر خون عطیہ کرنے والے شہریوں کو تیسرے درجے کا تمغہ دینے کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ضرورت مندوں کے لیے وقتاً فوقتاً خون عطیہ کرنے کے کیمپ لگائے جاتے ہیں، یہ مہم مملکت کے تمام شہروں میں ایک ساتھ سرکاری سطح پر شروع کی جاتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خون عطیہ کرنے کی مہم کا مقصد ضرورت مند مریضوں کی مشکل کو حل کرنا ہے۔

سعودی عرب کے تمام شہروں میں قائم بلڈ بینکوں میں شہریوں کی جانب سے عطیہ کردہ خون کو محفوظ کیا جاتا ہے اور بعد میں ضرورت مند مریضوں میں اسے تقسیم کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی فرمانروا نے ’’اللہ کے مہمانوں کی خدمت‘‘ کے پروگرام کا افتتاح کردیا

ملک بھر میں قائم بلڈ بینک مقامی و غیر ملکی شہریوں کو خون عطیہ کرنے کی ترغیب دیتے اور آگاہی مہم بھی چلاتے ہیں تاکہ ہنگامی حالت میں ضرورت مندوں کی فوری مدد کو یقینی بنایا جائے۔

خون عطیہ کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے شاہی تقریب کا انعقاد  بھی کیا جاتا ہے اور ایسےافراد کو اعزازت دیے جاتے ہیں جنہوں نے سال میں متعدد بار اپنا خون عطیہ کیا ہو۔

بلڈبینک اور محکمہ صحت کی جانب سے موصول ہونے والی سفارشات کی روشنی میں عطیہ کنندگان کے ناموں کا اعلان کر کے انہیں سول ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب تک کئی مقامی اور غیر ملکی شہری شاہی مہمان بن چکے جنہیں سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Comments

- Advertisement -