تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

غیرملکیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے خوشخبری

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مالی مسائل کا شکار کمپنیوں کو اضافی رقم واپس دینے کی ہدایت کردی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانرواں نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیرملکیوں کی ویزا فیس میں اضافے کے باعث مالی مسائل کا شکار کمپنیوں سے حاصل ہونے والی اصافی رقم واپس کردے۔

شاہ سلمان نے اس ضمن میں ایک اسکیم کی منظوری دی جس کے تحت 2017 اور 2018 میں غیرملکیوں کو ملازمت فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اضافی رقم کی چھوٹ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ریاض : سرکاری محکموں میں بے ضابطگیوں کی نگرانی، فنانشیل رپورٹنگ دفتر قائم

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسکیم سے وہی کمپنیاں استفادہ کرسکتی ہیں جن کے پاس سعودی شہری غیرملکی تارکین سے زیادہ ملازمت کررہے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایسی کمپنیاں جو غیرملکیوں کو نوکری سے برطرف کر کے سعودی نوجوانوں کو مستقبل میں زیادہ ملازمتیں فراہم کریں انہیں سعودی حکومت ساڑھے گیارہ ارب ریال (تین ارب دس کروڑ ڈالرز) کا ریلیف فراہم کرے گی۔

سعودی وزیر برائے محنت احمد بن سلیمان کا کہنا تھا کہ ’حکومتی اقدام کی وجہ سے نجی شعبوں اور کمپنیوں کو معاونت ملے گی اور وہ اس کے ذریعے اپنے دیگر معاشی مسائل پر بھی قابو پاسکیں گی، اسی رقم کے ذریعے مقامی نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم کیا جاسکے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی شہریوں کو اپنے نام سے کاروبار کرانے پر دو برس قید، 20 لاکھ ریال جرمانہ

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے سن 2020 تک غیر ملکی تاریکین کے ورک ویزا کی فیس میں اضافہ کیا تاکہ غیر ملکی باشندوں کا مملکت میں داخلہ کو کم سے کم کیا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -