ریاض : سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ اگلے تین ماہ تک انشورنس کمپنیاں بچوں کو گھروں پر جاکر ویکسین فراہم کریں گیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب اپنے شہریوں کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہی، حال ہی میں سعودی کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ بچوں کو آئندہ تین ماہ تک گھروں پر ہی ویکسین فراہم کریں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کو گھروں پر جاکر ویکسین فراہم کرنے والا عملہ کرونا وائرس حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کا پابند ہوگا۔
کونسل کے ترجمان یاسر المعارک کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیصلہ نئے اور مہلک ترین کرونا وائرس کے نقصانات سے بچنے کےلیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ انشورنس کونسل چاہتی ہے کہ جن لوگوں نے ہیلتھ انشورنس کروایا ہوا ہے کمپنیاں ان کی صحت سے متعلق کوئی رشک نہ لیں اور اس صارفین کی صحت و سلامتی کےلیے ہیلتھ انشورنس کونسل نے متعدد ضابطے جاری کیے ہیں جن کی پابندی ضروری ہے۔