سعودی عرب : یمن کی سرحد کے قریب سعودی اتحاد کا اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ۔ حادثے کے نتیجے میں دو پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔
سعودی اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہیں، ہیلی کاپٹرسعودی صوبے جزان میں گر کر تباہ ہوا۔ جاں بحق پائلٹس میں علی بن محمد اور نصیر بن محمد شامل ہیں۔
دوسری جانب یمنی باغیوں نے ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یاد رہے کہ یمنی حکومت کیخلاف لڑنے والے باغیوں کیخلاف سعودی اتحاد کا آپریشن کا آغاز کر رکھا ہے۔