تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حوثی باغیوں کے میزائل حملے کو سعودی فورسز نے ناکام بنا دیا

ریاض: یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر داغے گئے میزائل کو سعودی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر ’ینبو‘ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم عرب اتحاد فوج کے دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے باغیوں کے عزائم خاک میں ملادیے۔

عرب میڈیا کا ایران پر الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ یمن میں ایران حوثی باٖغیوں کو سپورٹ کر رہا ہے اور انہیں میزائل بھی فراہم کرتا ہے، علاوہ ازیں ترجمان عرب اتحاد فوج ترکی المالکی نے بھی حملے کا برابر ذمہ دار ایران کو بھی ٹھہرایا ہے۔


عرب اتحادی فوج کی یمن میں فضائی کارروائی، حوثی باغیوں کا میزائل حملہ


پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ ایران نے حوثی ملیشیا کو مسلح کرنے اور اسے میزائل فراہم کرنے کے حوالے سے اپنی روش جاری رکھی ہوئی ہے، انہیں چاہیے کہ وہ اس سلسلے کو فوری طور پر بند کرے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں عرب اتحادی فوج نے صنعا میں قائم حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر طیاروں سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں حوثی باغیوں کو شدید نقصان پہنچا تھا جبکہ دوسری جانب حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے صوبے جازان پر بیلسٹک میزائل داغا جسے سعودی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔


حوثی باغیوں کے دو بیلسٹک میزائل حملے سعودی فورسز نے ناکام بنا دیئے


یاد رہے کہ ہفتوں قبل ترجمان عرب اتحاد ترکی المالکی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ حوثی باغی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سعودی عرب کی شہری آبادی کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن ہم ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -