تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

سعودی ٹرک ڈرائیور کی جذباتی ویڈیو وائرل ہوگئی

ریاض: سعودی صحرا میں بھٹک جانے والے ٹرک ڈرائیور جنید محی الدین کو معجزانہ طور پر نئی زندگی ملنے پر جذباتی ہوگیا، شہری کی خوشی سے آنکھیں بھر آئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وسیع ریگستان میں موت کی راہ تکتے شخص کو مملکت کی ریسکیو ٹیم نے بچا لیا، ڈرائیور اپنے ٹرک کے ہمراہ صحرا میں بھٹک گیا تھا مسلسل دو دن اکیلے مٹی کی دنیا میں گزارنے کے بعد بالاآخر اپنے پیاروں سے جاملا، شہری نے جان بچ جانے پر رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرائیور دارالحکومت ریاض سے بحیرہ احمر کے ساحلی شہر کی جانب رواں دواں تھا جب صحرائی راستے کی جانب نکل آنے کے بعد ناہموار علاقے میں اس کا ٹرک ریت میں دھنس گیا۔

بعد ازاں وہ بھٹک گیا، لمبی مسافت کو کم کرنے کی غرض سے محی الدین کبھی کبھار ریگستان کا ایسا راستہ عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے وقت کی بچت ہو سکے۔

لیکن ہر ممکن کوششوں کے بعد وہ ناکام رہا، تن تنہا اور اس صحرا میں مدد کے لیے کسی کو پکارنے سے قاصر محی الدین کی حالت جلد ہی خراب ہونا شروع ہوگئی، لیکن قسمت ان پر مہربان رہی۔

شہری نے بتایا کہ وہ ناکام ہونے کے بعد ٹرک میں ہی مایوس ہوکر بیٹھ گیا تھا تاکہ جنگی جانوروں سے بھی بچا جاسکے، لیکن ریگستان میں اونچے مقام پر جاکر متعلقہ ٹیم سے فون پر رابطہ کیا تو سنگنل مل گیا، اس طرح رضاکار میری مدد کو فوراً پہنچ گئے۔

Comments

- Advertisement -