تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کورونا ویکسینیشن سے متعلق شہریوں کے اہم سوالات پر سعودی وزارت صحت کی وضاحت

ریاض: سعودی عرب میں شہریوں کی جانب سے کوروناویکسینیشن سے متعلق پوچھے گئے اہم سوالات پر وزارت صحت نے وضاحتیں پیش کی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شخص نے سعودی وزارت صحت سے پوچھا کہ کیا ویکسین لگانے کے بعد کورونا سے مکمل محفوظ ہو جاتے ہیں؟۔

وزارت نے جواب دیا کہ ویکسین کی خوراکوں سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے لیکن دوسروں میں وائرس کی منتقلی کے امکانات رہتے ہیں، لہذا احتیاطی تدابیر کو کسی صورت ترک نہیں کرنا چاہیے، مجموعی طور پر ویکسین انسانی جسم میں قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا کرتی ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ اینٹی باڈیز پیدا ہونے کے باوجود آپس میں وائرس پھیلنے کے امکانات ہوتے ہیں۔

کوروناویکسینیشن: سعودی عرب میں اہم سوالات کے جواب!

اسی طرح دوسرے شہری کی طرف سے ویکسین کی خوراک کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سعودی وزارت صحت نے وضاحت پیش کی کہ ویکسین کی ایک خوراک لینے کے بعد مقررہ وقت پر دوسری خوراک میں تاخیر سے کوئی حرج نہیں ہوتا۔ لیکن ویکسین کے بعد بھی ایس او پیز کا خیال رکھنا لازمی ہے۔

ایک اور سوال کیا گیا کہ دوسری خوراک میں تاخیر ہونے پر پہلی خوراک کی تاثیر ختم ہو جائے گی؟ جس پر وضاحت پیش کی گئی کہ تاخیر ہونے پر کوئی مضائقہ نہیں نہ ہی تاثیر ختم ہوتی ہے، تاہم دوسری خوراک لینے کے بعد ہی ویکسینیشن کا کورس مکمل ہوگا۔

Comments

- Advertisement -