ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کوروناویکسینیشن: سعودی عرب میں اہم سوالات کے جواب!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جواب دیے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محمد العبد العالی سے ویکسین کی دوسری خوراک کی تاریخیں ملتوی کرنے سے متعلق پوچھا گیا جس پر کا کہنا تھا کہ ویکسین کی درآمد کے سلسلے میں مشکلات ہیں جس کے باعث پہلی خوراکوں کو ہی ترجیحی بنیادوں پر بڑے پیمانے پر لوگوں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جن افراد تک ویکسین نہیں پہنچی انہیں پہلی ڈوز ہر صورت میں دینا چاہتے ہیں۔

دریں اثنا پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان مقررہ دورانیے کو نظر انداز کرنے سے متعلق پوچھا گیا جس پر ترجمان کا کہنا تھا کہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ ویکسین کی پہلی خوراک کئی ماہ تک وائرس سے تحفظ دیتی ہے۔

سعودی عرب: گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ویکسین لگوانا ممکن

سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے مزید سوال کے جواب میں کہا کہ دوسری خوراک کے حوالے سے کسی بھی شخص کو اضافی کارروائی کی ضرورت نہیں تاریخوں کا تعین خودکار سسٹم کے تحت ہی ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین کی دوسری خوراک، پہلی ڈوز کو تقویت دینے کے لیے لگائی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں