ریاض : سعودی وزارت صحت معاون سیکریٹری نے کرونا کی نئی قسم سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کوویڈ نائنٹین کی نئی قسم سابقہ سے زیادہ مہلک نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے معاون سیکریٹری برائے تحفظ ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے یہ وضاحت کی کہ کرونا کی ئنی شکل سابقہ وائرس سے زیادہ خطرناک نہیں ہے اور جو شخص ایک مرتبہ کرونا میں مبتلا ہوچکا ہے اس کے دوبارہ کرونا کا شکار ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔
ماہرین اس کی وجہ قوت مدافعت کو بتاتے ہیں جو کوویڈ نائنٹین سے شافایابی کے بعد جسم میں پیدا ہوجاتی ہے اور اس قوت مدافعت کا دورانیہ 4 سے 5 ماہ تک ہوتا ہے۔
ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے کہا کہ حکومت ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ کرونا ایک دوسرے کو چھونے سے منتقل ہوتا ہے، لیکن ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں تو وائرس ختم ہوجاتا ہے۔