تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی ماں بیٹی سب کیلئے مثال بن گئیں، ہر کوئی داد دینے پر مجبور

ریاض: سعودی عرب میں ماں نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک ہی دن اور ایک ہی یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرکے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عیدہ الرشیدی نامی خاتون نے اپنی بیٹی اریج کے ساتھ مل کر ایک ہی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی اور ڈگری لے کر ان خواتین کے لیے عزم وحوصلے کی مثال بن گئیں جو شادی کے بعد اپنی پڑھائی جاری رکھنے کو ناممکن سمجھتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماں بیٹی نے سعودی عرب کی شقرا نامی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی ہے۔

ایک ہی دن میں ماں بیٹی کے ایک ہی یونیورسٹی سے ڈگری لینے کے چرچے صرف کیمپس ہی نہیں بلکہ پورے مملکت میں پھیل چکے ہیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی 5 بیٹیا ہیں۔

خواتین کی آزادی، سعودی ماں بیٹیوں نے تاریخ رقم کردی

انہوں نے بتایا کہ ان کے تین نواسے بھی ہیں شادی کے بعد گریجویشن مکمل کرنے کا چیلنج بڑا تھا مگر بچپن کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کا عزم اس سے کہیں زیادہ طاقت ور تھا۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے کامیابی دی۔

عیدہ الرشیدی کا کہنا ہے کہ پڑھائی کے تقاضے اور گھریلو ذمے داریوں کے درمیان توازن برقرار رکھا، میں نے فیکلٹی آف سائنس اینڈ ہیومن اسٹڈیز سے بزنس مینیجمنٹ جبکہ اریج نے اسی فیکلٹی سے بچوں کی نرسری کا کورس کیا۔

خاتون نے عزم ظاہر کیا کہ وہ آگے بھی مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گی۔ ماں بیٹی گریجویشن کے دوران ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھی کوشش کرتی رہیں۔

Comments

- Advertisement -