تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

گرفتار سعودی شہزادوں اور وزرا کیلئے فائیو اسٹار ہوٹل جیل میں تبدیل

ریاض : گرفتار سعودی شہزادوں اور وزرا کیلئے فائیو اسٹار ہوٹل کو جیل میں تبدیل کردیا گیا، گرفتار افراد کی گدوں پر سونے کی تصویر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب حکومت نے کرپشن کے الزام میں گرفتارشہزادوں کیلئے ریاض کے فائیواسٹار ہوٹل کو جیل کا درجہ دیا گیا ہے، جہاں گرفتار کیے گئے شہزادوں سمیت افراد کو زمین پر بچھائے گئے بغیرچادروں کےگدوں پر سوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سعودی پولیس نے کرپشن کے الزام میں گرفتارسعودی شہزادوں کوفائیوسٹارہوٹل میں نظر بندکردیا۔اب تک شاہی ہوٹل میں11شہزادے،38وزراء اور دیگراہم لوگ نظربند ہیں۔

ترجمان ہوٹل کے مطابق صورتحال کا جائزہ لے رہے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

دوسری جانب سعودی اٹارنی جنرل شیخ سعود المجیب کا کہنا ہے کہ شاہی شخصیات، وزرا اور کاروباری افراد کی گرفتاری بد عنوانی کے خلاف جاری مہم کا آغاز ہے، گرفتار کئے گئے افراد کےخلاف تحقیقات کےذریعےثبوت پہلی ہی جمع کئے جا چکے ہیں، مشتبہ افرادکو قانونی وسائل کےاستعمال کاحق ہوگا۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقدمات جلد اورشفافیت کےساتھ قائم کئے جائیں گے۔


مزید پڑھیں : سعودی عرب میں کرپشن کےالزام میں 11 شہزادے اور4 وزیرگرفتار


واضح رہے کہ ہفتے کے روز شاہ سلمان کے حکم پرانسداد بدعنوانی کمیٹی نے گیارہ شہزادوں، چار وزرا اور کئی سابق وزرا کو حراست میں لے لیا تھا، ان افراد پر کرپشن کا الزام ہے۔

سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی عرب کی اینٹی کرپشن کمیٹی کے فیصلے کے بعد کی گئیں۔

اینٹی کرپشن کمیٹی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ 2009 میں جدہ میں آنے والے سیلاب کی فائل بھی دوبارہ کھول رہی ہے جبکہ کورونا وائرس کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

سعودی عرب میں کرپشن کیخلاف ایکشن اور امیر ترین شہزادے کی گرفتاری پر سعودی سسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور سعودی اسٹاک مارکیٹ میں منافع کی شرح1.5فیصد تک گرگئی تھی جبکہ شہزادہ الولید طلال کی کمپنی کے شیئر9.9 فیصد گرگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -