تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی شہزادی کا انتقال

ریاض : سعودی شہزادی طرفہ بنت ھذلول بن عبدالعزیز طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں، شہزادی شاہ عبدالعزیز کے 32ویں بیٹے کی بیٹی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے حکمران خاندان کی ایک اور شہزادی فوت ہوگئیں، شہزادی طرفہ بنت ھذلول طویل عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں، جن کی نماز جناہ ہفتے کو دارالحکومت میں ادا کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طرفہ بنت ھذلول 13 بہن بھائی ہیں، جو سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے بیٹے ھذلول بن عبدالعزیز کی بیٹی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادی ماہر قانون تھیں اور خواتین سے متعلق امور میں دلچسپی رکھتی تھیں جبکہ ان کے بھائی ترکی بن ھذلول نجران کے ڈپٹی گورنر تھے۔

Comments

- Advertisement -