تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی شہزادی انتقال کرگئیں

ریاض: سعودی شہزادی مداوی بنت عبداللہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادی مداوی بنت عبداللہ بن محمد ابن جلاوی السعود مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں، شہزادی کے انتقال کی تصدیق رائل کورٹ کی جانب سے کی گئی۔

شہزادی مداوی بنت عبداللہ بن محمد ابن جلاوی السعود کی نماز جنازہ اور تدفین آج رات کی جائے گی۔

سعودی شہزادی کے انتقال پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی شہزادہ انتقال کرگئے

واضح رہے کہ رواں ماہ 7 جولائی کے روز سعودی شہزادہ خالد بن سعود بن عبدالعزیز رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شہزادہ بندار بن سعد بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کرگئے تھے، شہزادے کی نماز جنازہ اور آخری رسومات سعودی درالحکومت ریاض میں ادا کی گئی تھیں۔

قبل ازیں 21 جون کو سعودی شہزادہ بندار بن محمد بن عبدالرحمان بن فیصل السعود 95 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔ شہزادے کی نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -