پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سعودی عرب کے خصوصی طیارے کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی عرب کے خصوصی طیارے کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دیدی.

تفصیلات کے مطابق سعودی ائیر کی خصوصی پرواز SV723 9 مئی کو ریاض سے اسلام آباد پہنچے گی،سعودی عرب سے خالی طیارہ آسلام آباد پہنچے گا۔

رائل سعودی سفارتخانے کی درخواست پر سول ایوی ایشن نے خصوصی طیارے کو ریاض سے اسلام آباد لینڈنگ کی اجازت دی۔

خصوصی طیارہ ریاض سے اسلام آباد پہنچے گااور رائل سعودی فیملی سفارتکاروں اور عملے کو لے کر واپس ریاض روانہ ہوگا۔

سی اے اے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے باضابطہ اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

سول ایوی ایشن نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب سے آنے والے خصوصی طیارے کے عملے کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب، یو اے، ای، امریکا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے طیاروں کو خصوصی لینڈنگ کی اجازت دی تھی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں