تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب، چور گاڑی کی کھڑکی توڑ کر سامان لوٹ کر فرار

ریاض: سعودی عرب کے شہر ریاض میں تین چور گاڑی کی کھڑکی توڑ کر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض کی مصروف شاہراہ پر تین چور پارکنگ میں کھڑی گاڑی کی کھڑکی توڑ کر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین چور گاڑی میں آتے ہیں اور گاڑی میں سے ایک شخص اتر کر گاڑی کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر اس میں سامان نکال کر فرار ہوجاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چوری کی واردات اسی ہفتے پیش آئی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

گاڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی گاڑی قریبی مسجد میں کھڑی کی تھی اور نماز پڑھنے کے لیے گیا تھا واپس آیا تھا گاڑی سے سامان غائب تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کی مقامی پولیس نے گھروں اور دکانوں میں مجموعی طور پر 13 لاکھ ریال کا سامان چوری کرنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کیا تھا۔

ریاض پولیس کا کہنا تھا کہ تین رکنی گروہ کے افراد گھروں، دکانوں سے قیمتی سامان اور نقدی چوری کرتے تھے، متعدد شکایات درج ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -