جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

سعودی عرب،کویت،یواےای کا اپنے شہریوں کولبنان چھوڑنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا حکم دیدیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے اور ہدایت کی ہے شہری لبنان کے سفرسے گریزکریں۔

جاری سفری انتبا میں شہریوں کو کہا گیا کہ جولبنان میں ہیں وہ وہاں سے نکل جائیں اورجو جاناچاہتے ہیں وہ اپناارادہ ملتوی کردیں۔جب کہ سعودی شہری بھی براہ راست یا کسی اور ملک سے لبنان کا سفر نہ کریں۔

- Advertisement -

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ہدایت لبنان میں سیاسی بحران اور سیکورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر جاری کی گئی۔

یاد رہے کہ بحرین پہلے ہی اپنےشہریوں کو لبنان نہ جانے کی ہدایت کرچکا ہے، بحرین حکومت کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا تھا کہ وہ فوری طور پر لبنان کی سرزمین چھوڑ دیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے سعودی عرب کے دورے کے دوران ایران پر براہ راست مداخلت کا الزام عائد کیا تھا ، جس کے بعد جان کے خطرے کے پیش نظر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں