اشتہار

سعودی خاتون ویڈیو اسٹریمر ’مشاعل ایم آر‘کا خواتین کیلئے اہم پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں مستقبل کے اہم شعبے کے حوالے سے گیمنگ انڈسٹری پروان چڑھ رہی ہے جس میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔

اس حوالے سے سعودی عرب کی خاتون یوٹیوبر اور ویڈیو گیم اسٹریمر مشاعل ایم آر سرفہرست ہیں، عرب نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے خواتین کو اس شعبے سے منسلک کرنے کے حوالے سے چھ اہم مشورے دیے۔

سعودی اسٹریمر اور یوٹیوبر مشاعل ایم آر کا کہنا ہے کہ مجھے اس شعبے میں ترقی کرنے کے لیے دقیانوسی تصورات کا چیلنج درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں مردوں کی بالادستی کے باوجود سخت محنت کرتے ہوئے اپنا مقام بنایا اور کامیابی حاصل کی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اتنا سب کچھ کرنے کے بعد بھی مجھے یہ جملہ سننے کو ضرور ملتا ہے کہ آپ کی کامیابی کی واحد وجہ یہ ہے کہ آپ ایک لڑکی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ فالورز رکھنے والی مشاعل نے کہا کہ تاہم گزشتہ دو سال کے دوران ایسے نظریات میں فرق آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں بہتری آئی ہے اور بہت سی دوسری لڑکیاں بھی ویڈیو گیمرز کے طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

مشاعل نے بتایا کہ اب یہاں لڑکیوں کے لیے باضابطہ مسابقتی الیکٹرانک گیمنگ ٹیمیں موجود ہیں۔ لڑکیاں اب عالمی اور علاقائی چیمپیئن شپ اور ایونٹس میں حصہ لیتی ہیں اور کم وقت میں بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

ویڈیو گیمر کا کہنا تھا کہ میں اپنے کام کو آسان رکھنا پسند کرتی ہیں اور اس کے بارے میں زیادہ فکرمند نہیں رہتی اور نہ ہی بہت زیادہ سوچتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں چیٹ پروگرام میں داخل ہونے کے بعد یہ دیکھتی ہوں کہ سامنے والا میرے ساتھ کیسے اس گیم میں شامل ہونا چاہتا ہے۔

اس میں بعض اوقات کوئی مخصوص گیم ہوتی ہے جو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ ہو رہی ہو یا ہو سکتی ہے کہ کوئی نئی گیم ابھی ریلیز ہوئی ہو، اور یہ اس پر منحصر ہے کہ گیمرز اس عرصے کے دوران کیا چاہتے ہیں۔

مشاعل ایم آر نے حال ہی میں مملکت کی تین دیگر خاتون سٹریمرز کے ساتھ خواتین کے دن کی مناسبت سے ایک خاص کاسمیٹکس اشتہار میں کام کیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں بہت زیادہ تر مردوں کی بالادستی تھی اور بلاحدود ذاتی خیالات اور آرا کا اظہار کیا جاتا تھا، یہی وجہ ہے کہ مجھے یہاں خواتین فالورز کے ساتھ مضبوط رشتہ قائم کرنے کا موقع ملا ہے۔

اس شعبہ میں میری نمائندگی ہر اس شخص کے لیے جواب ہے جو مجھے کہتے رہے ہیں کہ میں ایسا نہیں کرسکتی۔

مشاعل نے کہا کہ امید ہے کہ دوسری لڑکیوں اور خواتین کو بھی ترغیب دوں گی کہ اسی طرح اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے کوشش کریں۔

انہوں نے نوجوان خاتون سٹریمرز کو جو کل وقتی اسٹریمرز بننا چاہتی ہیں، پیغام دیا کہ ‘سوچنا نہیں، بس کرو’ کے فلسفے کو اپنائیں۔

مشاعل ایم آر نے کہا کہ بغیر سوچے سمجھے کسی کام کا آغاز کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوگا لیکن یہ آپ کے خوابوں کو پورا کرنے میں ثابت قدم رہنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں