ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے وزٹ ویزے کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شخص نے دریافت کیا کہ تجارتی وزٹ ویزے پر آنے والے مہمان کی ویزا ایکسپائری کی درست تاریخ کس طرح معلوم کی جاسکتی ہے؟۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ وزٹ ویزے کی معیاد ختم ہونے کی تاریخ کا ابشر ایپ کے ذریعے پتا لگایا جاسکتا ہے، کمرشل وزٹ ویزے پر آنے والے مقررہ مدت تک قیام کرسکتے ہیں۔
جوازات نے کہا کہ اسپانسر اور وزٹ ویزا ہولڈر چاہے تو ویزے کی توسیع بھی ممکن ہے جس کیلئے وقت کے اختتام سے قبل مقررہ فیس ادا کرنے کے بعد ویزے کی مدت میں توسیع کرائیں۔
سعودی عرب: قرنطینہ کے حوالے سے نئی وضاحت!
غیرملکیوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وزٹرز کی مملکت انٹری کی درست تاریخ کا خیال رکھا جائے تاکہ وہ وقت مقررہ پر اس مدت میں توسیع کریں تاکہ کسی قسم کے جرمانے سے بچا جاسکے۔
خیال رہے کہ وزٹ ویزے پر آنے والوں کے ویزے کی مدت کا تعین وزٹر کے سعودی عرب آنے والے دن سے کیا جاتا ہے، بعض اوقات لوگ اس امر کا خیال نہیں رکھتے۔