اشتہار

بڑی تبدیلی ، سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب نے چھ ممالک کے لئے ورک، وزٹ اور ریزیڈنس ویزا کا اسٹیکر منسوخ کردیا، ان ممالک کے مسافر اسٹیکر کی جگہ ایک کیو آر کوڈ والے (A4) سائز کے کاغذ پر سفر کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے اہم سرکلر جاری کردیا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے مندرجہ ذیل ممالک میں مملکت کے نمائندوں کے ذریعہ جاری کردہ ورک ، وزٹ اور ریزیڈنس ویزا کا اسٹیکر منسوخ کردیا۔

- Advertisement -

ان ممالک میں متحدہ عرب امارات ، عرب جمہوریہ مصر ، اردن ، انڈونیشیا،فلپائن اور بنگلہ دیش شامل ہیں، ان ممالک کے مسافر اسٹیکر کی جگہ ایک کیو آر کوڈ والے (A4) سائز کا کاغذ سفر کرسکیں گے، جس میں مسافر کی ویزا کی معلومات شامل ہیں۔

تمام ایئر لائنز کو ویزے کے اسٹیکر کے بغیر مذکورہ ممالک سے کنگڈم ہولڈنگ (ورک، وزٹ اور ریذیڈنس) ویزا پر آنے والے مسافروں کو اجازت ہے، ایئر لائنز ویزوں کی تصدیق (A4) کیو آر کوڈ کے ذریعے کر سکتی ہے۔

سعودی ایوی ایشن کے مطابق یہ سرکلر 01 مئی 2023 سے نافذ العمل ہے، سعودی ایوی ایشن گاکا کے جاری کردہ سرکلر کی تعمیل میں ناکامی حکومت کے احکامات کی صریح خلاف ورزی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں