تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی خاتون نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

ریاض: سعودی خاتون انجینئر شہلا صالح العزایزی کی صلاحیتوں کا ڈنکا بجنے لگا، سعودی ملٹری انڈسٹری اتھارٹی میں خاتون نے اہم اور منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی ہر میدان میں مواقع فراہم کیے جارہے ہیں جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر سب کو حیران کررہی ہیں۔ ان میں سعودی خاتون انجینئر شہلا صالح العزایزی بھی ہیں، جنہوں نے سعودی ملٹری انڈسٹری اتھارٹی کی سب سے کم عمر ملازمہ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

ملکی تاریخ میں‌ پہلی بار وزارت انصاف میں‌ سعودی خاتون کی تقرری

سعودی ملٹری انڈسٹری اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایئرانجینئر شہلا صالح العزازی کی تعارفی وڈیو جاری کی۔ ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ امریکا سے ایرو اسپیس انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور سعودی ملٹری انڈسٹری اتھارٹی میں ملازمت اختیار کرکے سب سے کم عمر ترین ملازمہ بن چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ وہ سعودی عرب میں یہ اعزاز اپنے نام کرلیں گی، زمانہ طالب علمی میں لوگ ان کی محنت اور کاوشوں پر شک کرتے ہوئے ہنستے بھی تھے، تاہم وہ ہمت نہیں ہاریں اور ناممکن کو ممکن کردکھایا۔

ایئرانجینئر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ملٹری انڈسٹری اتھارٹی سے میرا تعلق 10 ماہ قبل قائم ہوا۔ خوش قسمتی سے مجھے اچھی ٹیم مل گئی، میں اسی طرح ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔

Comments

- Advertisement -