21.4 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

سعودی عرب کا پاکستانی طلباء کے لئے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستانی طلبا کو اسکالرشپس دے رہا ہے، اسٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام کو مزید بڑھایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ غزہ میں رہائشی علاقوں،کیمپوں، اسپتالوں،اسکولزپربمباری سےتباہی تکلیف دہ ہے، مہذب قوموں کا اسلحہ نہتے شہریوں پراستعمال ہونا ایک المیہ ہے۔

- Advertisement -

بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دیرینہ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان،سعودی عرب مشترکہ مذہب ،ثقافت کےرشتے میں بندھے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ سیاحت کےحوالےسے سعودی حکومت بہت اچھے اقدامات کر رہی ہے، سعودی حکومت کا غیر ملکی سیاحوں کیلئے ویزہ پالیسی کو آسان بنانا خوش آئند ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کےپاکستان میں سرمایہ کاری کےنئےاقدامات حوصلہ افزاہیں، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں ساز گار مواقع موجود ہیں۔

بلیغ الرحمٰان نے کہا کہ سعودی طلبا کو پاکستانی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستانی ڈاکٹرز سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے یہاں پر بہت زیادہ عزت اور پیار ملا ہے، سعودی عرب پاکستانی طلبا کو اسکالرشپس دے رہا ہے، اسٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام کو مزید بڑھایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں