تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوش خبری، سعودی عرب نے اجازت دے دی

ریاض / کراچی: سعودی عرب نے تمام ایئرلائنز کو عمرہ زائرین اور وزٹ ویزا کے مسافروں کو مملکت لانے کی اجازت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے تمام ایئرلائنز کو عمرہ زائرین اور وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کو لانے کی اجازت دے دی جس کی تصدیق سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی نے بھی کردی۔

جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن گاکا نے اجازت کے حوالے سے تمام ایئرلائنز کے لیے باقاعدہ احکامات جاری کیے۔

جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں تمام ایئرلائنز حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرونا کے حوالے سے نافذ ہونے والے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) پر لازمی عمل کریں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزٹ ویزا سمیت عمرہ زائرین کے لیے قواعد و ضوابط کی پاسداری لازمی ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وبا کے دوران عائد پابندی کے بعد غیر ملکی ایئرلائنز کو سعودی عرب کی جانب سے پہلی بار آپریشن کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یکم نومبر سے بیرون ملک کے زائرین کے لیے عمرہ کھولنے کا اعلان کیا، جس کے بعد انڈونیشیا اور پاکستان سے عازمین کا پہلا دستہ یکم نومبر کو ہی جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں