تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

سعودی عرب:‌ پرتگالی کار ڈرائیور حادثے میں‌ جاں بحق

ریاض: سعودی عرب میں ہونے والی کار ریلی میں حصہ لینے والے پرتگالی رائیڈر پاؤلو خوفناک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق داکار ریلی میں حصہ لینے والے 45 سالہ پرتگالی رائیڈر ایونٹ کے ساتویں مرحلے میں حادثے کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق پاؤلو اتوار کے ساتھ اتوار کے روز ریاض اور وادی الدواسر کے قریب حادثہ پیش آیا۔ جس کے بعد طبی عملے نے انہیں جائے وقوعہ پر ہی امداد دینے کی کوشش کی اور پھر فضائی ایمبولینس کے ذریعے انہیں اسپتال منتقل کیاگیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق اسپتال پہنچنے سے قبل ہی پرتگالی فٹبالر کی موت ہوچکی تھی۔

رپورٹ کے مطابق پاؤلو داکار ریلی میں چھالیسویں نمبر پر تھے، انہوں نے چھٹا مرحلہ مکمل کر کے اتوار سے ساتویں مرحلے کا آغاز کیا تھا۔ سعودی عرب میں منعقد ہونے والی کار ریلی میں ڈرائیورز کو بارہ روز میں 7500 کلومیٹر سفر طے کرنا ہے۔

داکار ریلی کا آغاز بحر احمر کے ساحلی شہر جدہ سے ہوا تھا۔ یہ سعودی عرب کے مغربی ساحل سے ہوتے ہوئے نیوم شہر پہنچیں گے اور مملکت کے مختلف ریگستانوں سے ہوتے ہوئے ریاض کے مغربی القدیہ پہنچ کر ریلی کا اختتام کریں گے۔

Comments

- Advertisement -