اشتہار

سعودی عرب نے اقاموں‌ اور خروج عودہ کے حوالے سے خوش خبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے اقاموں، خروجِ عودہ اورسیاحتی ویزوں میں مفت توسیع کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایت پر اقاموں، خروج عودہ اور ویزٹ ویزوں کی تجدید کو بڑھا کر اکتیس جنوری تک کردیا۔

ایس پی اے کے مطابق پابندی والے ممالک سے آنے والوں کی پریشانی کے پیش نظر خودکار نظام کے تحت فیس اور مقابل مالی کے بغیر  خروج عودہ، اقاموں میں مفت توسیع کی گئی۔

- Advertisement -

اس توسیع کے بعد پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے کارکنان کے اقامے، خروج عودہ کو جنوری کے آخر تک قانونی تسلیم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: براہ راست سعودی عرب آنے کی اجازت کے بعد ایک اور بڑا ریلیف

یہ بھی پڑھیں: پابندی کا خاتمہ: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنادی

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب نے اقاموں اور خروج عودہ (چھٹیوں پر گئے) ملازمین کو رعایت دیتے ہوئے ان میں مفت توسیع کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے دو روز قبل پاکستان سمیت دیگر ممالک پر عائد سفری پابندیاں ختم کرتے ہوئے وہاں سے براہ راست مسافروں کو مملکت آنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد یکم دسمبر 2021 سے پروازیں آپریٹ ہونا شروع ہوجائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں