تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی قطر کشیدگی: مویشی نشانہ بننے لگے

ریاض: سعودی اور قطر کے تعلقات میں خلش کے اثرات جانوروں پر بھی پڑنے لگے، سعودی حکومت نے قطر کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے تمام اونٹ اور بھیڑ چراگاہوں سے فوری واپس لے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے تعلقات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے، سعودی حکومت کی جانب سے قطر پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو پشت پناہی فراہم کرتا ہے۔

قطری حکومت نے سعودی عرب کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کردیا اور 7 عرب ملکوں کی جانب سے کیے جانے بائیکاٹ کو احمقانہ قرار دیا تھا۔

بی بی سی کے مطابق قطر کے ساتھ خلیجی ممالک کی کشیدگی اب اور زوروں پر پہنچ گئی، سعودی حکومت نے قطر کو متنبہ کیا ہے کہ وہ چراگاہوں سے تمام اونٹ واپس لے جائیں۔

قطری حکام کا کہنا ہے کہ تقریبا 15 ہزار اونٹ اور 10 ہزار بھیڑوں کو اب تک قطر لایا جاچکا ہے جبکہ بقیہ کے لیے انتظامات جاری ہیں، جانوروں کو ملک لانے کے بعد اُن کی عارضی پناہ گاہیں بنائی جارہی ہیں جہاں اُن کے پانی اور چارے کا انتظام بھی کیا جارہا ہے۔

اس ضمن میں وزیر ماحولیات کا کہنا ہے کہ عارضی پناہ گاہیں اس وقت تک اپنا کام کرے گا جب تک کہ مناسب جگہ تیار نہیں ہو جاتی، سعودی سے قطر لائے جانے والے جانوروں کی دیکھ بحال کے لیے ماہرین، ڈرائیور اور دوسرے افراد سرحد پر پہلے سے موجود ہیں اور وہ مویشیوں کو اُن کے مالکان تک پہنچانے کا کام سرانجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قطری باشندوں کی کثیر تعداد اپنے مویشی سعودی عرب میں رکھتے ہیں کیونکہ قطر میں زیادہ چراگاہیں موجود نہیں ہیں۔ قبل ازیں سعودی عرب میں قطری جانوروں کے چرنے پر کوئی پابندی نہیں تھی تاہم سعودی حکومت کے احکامات کے بعد قطر کے مویشی مالکان کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -