تازہ ترین

جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دے دی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکسے دے دی۔

احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کی جانب سے دیا گیا 245 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کیا۔ وین ڈرڈوسن 76، ڈی کوک 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کر کے 244 رنز پر ڈھیر ہوئی۔ عظمت اللہ نے 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جیرالڈ کوٹزی نے 4 مہاراج اور انگیڈی نے 2،2 وکٹیں لیں۔

جنوبی افریقا نے راؤنڈ کے 9 میں سے 7 میچز جیتے جبکہ افغانستان ٹیم کا سفر بھی شاندار رہا اور پہلی بار 4 میچز میں کامیابی رہی۔

قبل ازیں، ٹاس کے موقع افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا تھا کہ افغان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پچھلا میچ بھول کر آج بہترین پرفارمنس دینی ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے کپتان ٹمباباووما نے کہا تھا کہ آج ٹاس جیت کر بھی ہدف کے تعاقب کو ترجیح دیتے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، مارکوینسن اور تبریز شمسی کی جگہ جیرالڈکوئٹزے اور فیک لکوائیو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کا ون ڈے فارمیٹ میں صرف ایک بار آمنا سامنا ہوا جو جنوبی افریقا نے اپنے نام کیا۔ تاہم اب آئی سی سی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

Comments

- Advertisement -