ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

آج رات آسمان پر موتیوں کا ہار بنے گا، ماہرین فلکیات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

آج رات آسمان پر موتیوں کا ہار بنے گا، ماہرین فلکیات نے عوام کو تجسس میں ڈال دیا۔

جی ہاں ماہرین فلکیات کے مطابق آج رات سیارہ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورنیس آسمان پر نمودار ہونگے اور عین چاند کی گولائی میں نظر آئیں گے۔

یہ تمام سیارے آسمان پر موتیوں کے ہار کی طرح دکھائی دینگے جمعے کے روز ان سیاروں کا نظارہ واضح طور پر دیکھا جاسکے گا اور یہ نظارہ ۤآئندہ دو ہفتے تک دیکھا جاسکے گا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: چاند اور سیارہ زہرہ کا انسانی آنکھ سے خوبصورت نظارہ

ماہرین نے بتایا کہ زیادہ تر سیاروں کو عام آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا تاہم کچھ سیاروں کو دیکھنے کے لئے آپ کو دوربین کی بھی ضرورت پڑے گی، ان سیاروں کو دیکھنے کا بہترین موقع ایسی جگہ پر دستیاب ہوگا جہاں سے افق کا نظارہ بغیر کسی رکاوٹ کے ممکن ہو۔

یہ سب سیارے سیدھی لکیر میں نہیں ہوں گے مگر پھر بھی ایک وقت میں ان سیاروں کا آسمان پر نظارہ بہت خاص ہوگا۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق سیاروں کے ایک ساتھ نظر آنے کا منظر ہر چند سال بعد ہوتا ہے، ایسا جون دو ہزار بائیس میں ہوا تھا جب عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ تین روز قبل بھی پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں فلک پر چاند اور سیارہ زہرہ کا دلچسپ نظارا دیکھا گیا تھا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق زہرہ عموماً سورج کے آس پاس ہی دکھائی دیتی ہے، سورج غروب ہونے کے بعد یا طلوع آفتاب سے کچھ دیر قبل زہرہ کی روشنی تیز ترین ہوتی ہے،اس وجہ سے اسے صبح یا شام کا ستارہ بھی کہا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں