تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چاند اور سیارہ زہرہ کا انسانی آنکھ سے خوبصورت نظارہ

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں فلک پر چاند اور سیارہ زہرہ کا دلچسپ نظارا دیکھا گیا ہے۔

چاند اور زہرہ کے قریب آنے کا خوبصورت نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا گیا، ٹوئٹر پر اس
کا ٹرینڈ جاری ہے جس میں صارفین اپنے اپنے انداز میں اس دلکش نظارے پر تبصرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ماہرین فلکیات کے مطابق زہرہ عموماً سورج کے آس پاس ہی دکھائی دیتی ہے، سورج غروب ہونے کے بعد یا طلوع آفتاب سے کچھ دیر قبل زہرہ کی روشنی تیز ترین ہوتی ہے،اس وجہ سے اسے صبح یا شام کا ستارہ بھی کہا جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ زہرہ رات کے وقت آسمان پر چاند کے بعد دوسرا روشن ترین سیارہ کہلاتا ہے کیونکہ اس کی
روشنی سایہ بنا سکتی ہے۔

یہ دو ماہ میں دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل پچیس فروری کو بھی دنیا کے مختلف ممالک میں چاند، مشتری اور زہرہ کا خوبصورت نظارہ انسانی آنکھ سے دیکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس فلکیاتی منظر کو دیکھا اور اپنے سوشل اکاؤنٹس پر شیئر بھی کیاہے، ارطغرل ڈرامے کے مشہور ومعروف کردار (ترگت) نے ٹوئٹ کیا۔

 

Comments

- Advertisement -