بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

سوات میں مالم جبہ روڈ پر پولیس وین پر دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

سوات میں مالم جبہ روڈ پر پولیس موبائل پر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکا جہان آباد کے مقام پر ہوا جس میں پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔ پولیس موبائل پر حملے کے مزید 3 زخمی اہلکار اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ دھماکےکی جگہ پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دھماکا وی آئی پی پروٹوکول پر موجود موبائل پر کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں