منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

عید الاضحیٰ ، بینک تعطیلات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے بینک تعطیلات کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے  عید الاضحیٰ کے ایام میں بینکوں کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام نجی و سرکاری بینکس 20 جولائی بروز منگل سے 22 جولائی بروز بدھ تک بند رہے گے۔

عیدالاضحیٰ سے قبل بینک پیر کے روز معمول کے مطابق صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔

تعطیلات کے بعد ملک بھر کے تمام بینکس 23 جولائی سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

مزید پڑھیں: عید الاضحیٰ پر چھٹیوں کی سمری وزیراعظم کو ارسال

یاد رہے کہ عید الاضحیٰ کی مناسبت سے حکومت نے بیس سے 22 جولائی تک پاکستان بھر میں سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان سمیت دیگر ممالک میں فرزندان توحید 21 جولائی کو عیدالاضحیٰ منائیں گے جبکہ عرب ممالک میں 20 جولائی کو عید منائی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے عید سے ایک روز قبل اور پہلے، دوسرے دن کی چھٹیاں دی گئیں ہیں جبکہ تیسرے دن سے تمام سرکاری و نجی دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں