تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

عید تعطیلات کے بعد بینک کب کھلیں گے؟ اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیاہے کہ عید تعطیل کے آخری روز ملک بھر کے نجی بینکوں اور مائیکرو فنانس بینکس کی منتخب شاخیں کھولی جائیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بدھ27مئی کو ملک بھر میں بینکوں اورمائیکروفنانس بینکوں کی منتخب برانچیں کھلی رہیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’طویل عید تعطیلات میں عوام کے لیے محدود بینکاری جاری رکھنےکا فیصلہ کیا، تمام بینکس اپنی صوابدید پرمنتخب برانچز کھول سکتے ہیں‘۔

اسٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ منتخب برانچوں میں کم سےکم ضروری عملےکی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: ملک میں عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عید‌ کس تاریخ کو ہوگی؟‌ فواد چوہدری نے بتادیا

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک بھر میں 22 مئی سے 27 مئی تک عید کی تعطیلات دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے بعد جمعے سے بدھ (6 روز) تک ملک بھر میں تمام نجی و سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ عام طور پر بینکس وفاق کی جانب سے دی جانے والی تعطیلات کے دنوں میں بند رہتے ہیں مگر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے صارفین کی سہولت کے لیے عید کے فوری بعد یعنی 27 مئی کو مخصوص برانچز کھولنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -