کراچی : حکومت نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ نیلامی سے 110 ارب روپے حاصل کرلئے جبکہ فروری میں مہنگائی 14.6 فیصد سےکم ہوکر 12.4 فیصد ہونے پر سرمایہ کاروں نے امید لگا لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے انویسمنٹ بانڈز کی نیلامی کردی گئی ، 3 ، 5 اور 10سال کے بانڈز کی شرح منافع میں 15 سے45 بیسز پوائنٹس کی کمی ہوئی ، حکومت نے 110 ارب کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز فروخت کیے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 3 سال مدت کےانویسمنٹ بانڈز کی شرح منافع 46 بیسزپوائنٹس کمی سے 11.59 فیصد ، 5سال مدت کے بانڈز کی شرح منافع 41 بیسز پوائنٹس کمی سے 10.99 فیصد اور 10سال مدت کے بانڈز کی شرح منافع 15 بیسز پوائنٹس کمی سے 10.85 فیصد رہ گئی۔
فروری میں مہنگائی 14.6 فیصد سےکم ہوکر 12.4 فیصد ہونے پرسرمایہ کارووں نے امید لگا لی اور مہنگائی کی شرح کم ہو نےپر مارچ میں مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی متوقع ہے۔
یاد رہے افراط زرکی حالیہ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں افراط زرکی شرح کم ہوکر12اعشاریہ4فیصدپرآ گئی جبکہ جنوری میں افراط زرکی شرح 14اعشاریہ6فیصد تک پہنچ چکی تھی، شہری علاقوں میں مہنگائی13.4فیصدسےکم ہوکر11.2فیصداور دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 14.2فیصدتک آگئی۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا اشیائےخورونوش میں افراط زرکی شرح 19.5 سےکم ہوکر15.2فیصد ہوگئی ، مہنگائی میں کمی کےلیےمزید اقدامات جاری ہے ،آئندہ ماہ مزیدکمی متوقع ہے۔
خیال رہے پاکستانی کپیٹل مارکیٹس میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافےکارجحان ہے، پاکستانی حکومتی بانڈز میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم دوارب ڈالراسی کروڑڈالر سےتجاوزکرگیا تک جا پہنچا۔
ٹی بلزم میں رواں مالی سال 30 جنوری تک دوارب 77 کروڑ90 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی، جبکہ پاکستان انوسٹمنٹ بانڈزمیں سرمایہ کاری کاحجم 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا تھا۔