جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کروڑوں ڈالر کی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے بعد اسٹیٹ بینک ذخائر 11 ارب 24 کروڑ 95 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 11 ارب 9 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 62 کروڑ 43 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 4ارب 83کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر 15ارب 87 کروڑ 38 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر15ارب 92 کروڑ 89 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ 27 جنوری 2025 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 ماہ کے لیے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی تھی۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 100 بیسس پوائنٹس کمی کے بعد شرح سود 12 فیصد ہوگئی ہے، مانیٹری پالییسی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں ملک کی معاشی کارکردگی اور مختلف عوامل کا جائزہ لیا تھا۔

اس سے قبل 16 دسمبر 2024 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شرح سود 200 بیسس پوائنٹس کم کرکے 13 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں