The news is by your side.

Advertisement

زرمبادلہ کے ذخائر میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 12 ارب 6 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینک کے پاس 7 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 35 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ذخائر 19 ارب 15 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

گزشتہ ہفتے ہونے والی کمی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 79 کروڑ ڈالر  جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 21 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے تھے۔

بتایا گیا تھا کہ عالمی ادائیگیوں کے باعث اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی ہوئی۔

 اس سے قبل 8 اکتوبر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جمعرات کو جاری کی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران 20 کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز کے ذخائر کم ہوئے۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک سے تیس کروڑ ڈالر موصول ہوئے، بیرونی ادائیگیوں کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 12 ارب 15 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں