اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 616 ارب روپے کے ٹریژری بلز فروخت کردیے ہیں۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے 3، 6 اور 12 ماہ کے ٹریژری بلوں کو فروخت کیا، ٹریژری بلز کی فروخت کا ہدف 800 ارب روپے رکھا گیا تھا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ٹریژری بلز کے لیے بینکوں سے 2 ہزار 494 ارب روپے کی پیشکش ملی۔
- Advertisement -
ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریژری بلز کے شرح منافع میں 61 سے 85 بیسز پوائنٹس کمی کی گئی ہے، 3 ماہ کے ٹریژری بل کا شرح منافع 12.99 ہوگیا ہے۔
علاوہ ازیں 6 ماہ کے ٹی بل کا شرح منافع 12.89 فیصد جبکہ 12 ماہ کے ٹی بل کا شرح منافع 12.35 فیصد ہوگیا ہے۔