منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اسٹیٹ بینک آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ دو ماہ کیلئےمانیٹری پالیسی کااعلان کل کیا جائےگا، نومبرمیں اسٹیٹ بینک نے شرح سودمیں ڈیڑھ فیصدکا اضافہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شرح سود میں درو بدل کا تعین کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، مانیٹری پالیسی کا اعلان گورنر اسٹیٹ بینک اسلام آباد سے پریس کانفرنس میں کریں گے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہےکہ شرح سود میں اضافہ قبل ازوقت ہوگا، شرح سودکو موجودہ سطح پر برقراررہناچاہیئے تاہم چندماہرین کا کہناہے کہ شرح سود میں مزید پچاس سے سو بیسس پوائنٹس اضافے کا امکان ہے۔

یاد رہے یکم دسمبر کو اسٹیٹ بینک نے شرح سودمیں ڈیڑھ فیصدکا اضافہ کیا تھا، جس کے بعد شرح سود پانچ سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی تھی۔

مزید پڑھیں : اسٹيٹ بينک نے مانيٹری پاليسی کا اعلان کردیا، شرح سود بلند ترین سطح پر

اسٹیٹ بینک اعلامیہ میں کہا گیا تھا ادائيگيوں سے نمٹنے کيلئے شرح سود بڑھائی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح ميں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کو روکنا ہوگا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو رہا ہے۔ اسٹيٹ بينک کے مطابق معيشت ميں استحکام کيلئے مزيد کوششوں پر زور دیا، روپے کی قدر ميں کمی طلب و رسد کو ظاہر کررہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال جولائی سے اکتوبر تک مجموعی عالمی ادائیگیاں وصولیوں کے مقابلے4.8 ارب ڈالر زائد رہیں۔ مہنگائی کی شرح جولائی تا اکتوبر 2018 کے دوران5.9فیصد رہی، شرح سود میں اضافے سے مقامی قرض پر سالانہ سود کی ادائیگی 240 ارب روپے بڑھ گئی ہے۔

خیال رہے گزشتہ سال جنوری سےاب تک شرح سود میں چاراعشاریہ دوپانچ فیصد کا اضافہ ہوچکاہے اور اس وقت بنیادی شرح سود دس فیصد ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں